Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی ملاقات

بدھ 28 نومبر 2018 19:39

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودکے سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں۔غریب عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات میں شفافیت کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات