قندیل بلوچ کیس؛ مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج

بدھ 28 نومبر 2018 21:31

قندیل بلوچ کیس؛ مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) معروف ماڈل قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی وسیم کی درخواست ضمانت خارج جب کہ ساتھی ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ ساتھی ملزم حق نواز کی ضمانت منظور کرلی گئی۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان قندیل بلوچ قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔