مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید

بدھ 28 نومبر 2018 21:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں دو اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے چھتر گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

نوجوانوںکی لاشیں کارروائی کے دوران تباہ کئے گئے ایک مکان کے ملبے سے ملی ہیں ۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے اور انہیں فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں قتل کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ جھڑپ میں تین بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ادھر قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔