ویٹرنری ڈاکٹرز کی 6سو آسامیوں کے لیے جلد بھرتی کی جائے گی، صوبائی وزیر عبد الباری پتافی

بدھ 28 نومبر 2018 21:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز سندھ کے صوبائی وزیر عبد الباری پتافی نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداوار اور معیار بڑھاکر خاصا زرمبادل کمایا جاسکتا ہے،وٹرنری ڈاکٹرز کی 6سو آسامیوں کے لیے جلد بھرتی کی جائے گی، محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے محکمہ زراعت کے تعاون سے مصنوعی تولیدی عمل کا ایک پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ہم اپنے مقامی مویشیوں کی نسل کی اقسام کو محفوظ بنا سکیں گے محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید تقاضوں پر استوارکرنے کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل لائیو اسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ایگریکلچر انوویشن پروگرام کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ جینیٹک گین رومینینٹس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے کہا کہ مویشیوںکے مقامی نسل کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں جدید تحقیق سے مدد لینی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں گائے ، بھینسیں ، بکریاں اور دیگر جانوروں کی بہترین اقسام موجود ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان دودھ کی پیدا وار میں چوتھا بڑا ملک ہے اور دودھ کے استعمال میں دوسرے نمبر پر ہے اس وجہ سے دودھ کی پید اوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہمیں اچھی سے اچھی نسل کی بریڈنگ کرنی ہوگی مستقبل میں دودھ کی ضرورت اور زیادہ ہو گی توہمیں اپنے لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ہوگا دودھ کوبہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا کر بھی ہم زیادہ زرمبادلہ کما سکتے ہیں انکے محکمے میں اسٹاف کی قلت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمے میں بہت سی آسامیاں خالی ہیں اور محکمے میں بہت جلد 600وٹرنری ڈاکٹرز کی میرٹ کی بنیاد پرخالی اسامیوں کو پر کیا جائے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتساب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور انکے رہنماؤں نے ہمیشہ خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور قیادت نے جیلیں بھی کاٹی ہیں اور قربانیاں بھی دی ہیں ہم چاہتے کہ سب کا احتساب ہو ہم پہلے بھی کہ چکے ہیں ڈیم کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ڈیمز بنیں مگر تمام صوبوں کا اتفاق رائے کا خیال رکھا جائے کالا باغ ڈیم پر تین صوبوں کو اعتراض ہے تو وفاقی حکومت کو چاہیے کہ بھاشا ڈیم پر کام شروع کرے سندھ کو پہلے ہی 40فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک انڈسٹریز کا تعلق بھی پانی سے ہے اس لیے سندھ کو اس کے جائز حصے کا پانی دیا جائے بعد میں جینیٹک گین رومینینٹس کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں انٹر نیشنل لائیو اسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ( آئی ایل آر آئی) کے سینیئر سائنسدان ڈاکٹر اوکیو مئاوی نے لائیو اسٹاک میں جینیٹک انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے بریڈنگ اور پروڈکشن کے موضوع پر پریزنٹیشن دی انہوں نے بتایا کہ وہ آئی ایل آرآئی کے تعاون سے ایتھو پیا اور تنزانیا میں جینیٹک کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جہاں پر دنیا بھر کے مویشیوں کی اچھی نسلوں کی بریڈنگ کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے تحت ہمیں تحقیق کے شعبے میں بہت کام کریں موجود ہ دور میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنہ ہے اس لیے ہمیں تحقیق کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تقاضے بھی دیکھنے ہونگے ۔

ورکشاپ میں آئی ایل آر آئی کے پاکستان میں نمائندے پروفیسر ایم این ایم ابراہیم ، سیکریٹری لائیو اسٹاک سندھ اعجاز احمد مہیسر ، ڈی جی لائیو اسٹاک عبد القادر جونیجو ، ڈاکٹر فتح مری ، پی اے آر سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عطاء اللہ خان اور چاروں صوبوں کے محکمہ لائیو اسٹاک کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔