سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید 12 فرینڈشپ گروپس کے کنوینئر کا تقرر کر دیا

بدھ 28 نومبر 2018 21:56

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید 12 فرینڈشپ گروپس کے کنوینئر کا تقرر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید 12 فرینڈشپ گروپس کے کنوینئر کا تقرر کر دیا ہے جبکہ انہوں نے فرینڈ شپ گروپس کی تشکیل کے ذریعے قومی اسمبلی اور دنیا کی دیگرپارلیمانوں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نی24 ستمبر 2018ء کو قومی اسمبلی میں 91 فرینڈشپ گروپس کو دوبارہ فعال کرنے کی قرارداد منظور ہو نے کے فورا بعد فرینڈشپ گروپس کے لیے ممبران کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

قواعد کے تحت سپیکر قومی اسمبلی تمام فرینڈشپ گروپس کے ایکس آفیشو صدر ہوتے ہیںاور ہر گروپ کے ممبران میں سے گروپ کے کنوینئر کا تقرر کرتے ہیں۔ کنوینئر گروپ کی روزمرہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فرینڈشپ گروپس نہ صرف 91دوست ممالک کی پارلیمانوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں بلکہ عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سپیکر نے 20 نومبر 2018ء کو 23 فر ینڈ شپ گروپس کے کنو ینئرز کے نا مو ں کو حتمی شکل دی تھی ۔ انہوں نے آج مزید 12فرینڈشپ گروپس کے کنونیز کا تقرر کر دیا ہے اور اب فرینڈشپ گروپس کی تعداد 35ہو گئی ہے۔ جن ممبران کو ان 12 فرینڈشپ گروپس کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ان میں صاحبزادہ سبقت اللہ فرینڈشپ گروپ برائے آذربائیجان، محبوب شاہ فرینڈشپ گروپ برائے میانمار ،پرنس محمد نواز الائی فرینڈشپ گروپ برائے قطر ، ملک انور تاج ایڈووکیٹ فرینڈشپ گروپ برائے ماریشس، محمد اقبال آ فریدی فر ینڈشپ گروپ برائے نیپال و بھوٹان، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر فرینڈشپ گروپ برائے کویت، میر عامر علی خان مگسی فرینڈشپ گروپ برائے پرتگال، رضاربانی کھر فرینڈشپ گروپ برائے ملائیشیا ، سید غلام مصطفی شاہ فرینڈشپ گروپ برائے مراکو ، ذوالفقار ستار بچانی فرینڈشپ گروپ برائے کینیا، محتر مہ شائستہ پرویز فرینڈشپ گروپ برائے مالدیپ اور شگفتہ جمانی فرینڈشپ گروپ برائے نائیجریا شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے 23 فرینڈشپ گروپس کے کنوینئر مقرر کئے تھے جن کے نام محمد بشیر خان (افغانستان)علی زاہد( الجیریا)ارباب عامر ایوب ( ارجنٹائن) مریم اورنگزیب (آسٹریلیا) محمد اسلم بھوتانی( بھارت)آغا حسن بلوچ (بحرین)چوہدری محمود بشیر ورک (بنگلہ دیش) محمد یعقوب شیخ (بیلاروس) شیر علی ارباب( بیلجیم) میاں ریاض حسین پیرزادہ (برازیل)ساجد خان (برونائی دار السلام) مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی( بلغاریہ)مالیکہ بخاری ( چلی) نور عالم خان (چین)ریاض فتیانہ (کیوبا) رائو محمد اجمل خاں(ڈنمارک)قیصر احمد شیخ (کوریا) ناصر خان موسیٰ زئی ( مصر)شندانہ گلزار خان (یورپی یونین)امجد علی خان (فرانس)سردار ایاز صادق (جرمنی)نصرت وحید فیض اللہ ( ایران) شامل ہیں۔