نوشہرہ کینٹ،نوشہرہ بھائی کا اسکی سوتیلی بہن سے نکاح کا مقدمہ

ملزم ثاقت خان ایڈیشنل سیشن جج Vنوشہرہ کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کے موقعہ پر ضمانت منسوخی کے ڈر کی وجہ سے عدالت سے فرار ہوگیا

بدھ 28 نومبر 2018 22:32

نوشہرہ کینٹ،نوشہرہ بھائی کا اسکی سوتیلی بہن سے نکاح کا مقدمہ
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2018ء) نوشہرہ بھائی کا اسکی سوتیلی بہن سے نکاح کا مقدمہ نکاح کرنے والا ثاقت خان ایڈیشنل سیشن جج Vنوشہرہ کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کے موقعہ پر ضمانت منسوخی کے ڈر کی وجہ سے عدالت سے فرار ہوگیا۔بعدالت مسز سمیرا ولی ایڈیشنل سیشن ججVنوشہرہ نے ملزم ثاقب خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی ضمانت منسوخ کردی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق مقدمہ میں ملزم ثاقت خان کے ساتھ نکاح کا ڈرامہ رچانی والی سوتلی بہن ثروت بی بی چودہ روزہ ریمارنڈ پر سینٹرل جیل پشاور منتقل کردی جاچکی ہے۔پولیس کے مطابق جعلی نکاح اور مشکوک بیانات پر مقدمہ میں پانچ دفعات کا اضافہ کیاجاچکاہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ ثروت بی بی کا میڈئکل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں کیا گیا جسم کے مخصوص حصوں کے نمونے لیبارٹری ارسال کردئے گئے ہیں جس کے نتایج آنے کے بعد مقدمہ نئے صورت اختیار کرلیے گا۔

(جاری ہے)

رسالپور پولیس کے قریبی زرائع کے مطابق ملزم ثاقب خان کی عدالت سے فرار ہونے کے بعد پولیس اس کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے جلد گرفتارکرلیاجائیں گا۔تفصیلات کے مطابق بعدالت مسز سمیرا ولی ایڈیشنل سیشن ججVنوشہرہ کی عدالت میں تھانہ رسالپور کے مشہور غیرمعمولی مقدمہ جس میں ملزم ثاقب خان نے اپنی سوتلی بہن مسماة ثروت بی بی سے گھر سے فرار ہوکر کراچی میں نکاح کروالیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم ثاقت خان کے والد سکندر حیات سکنہ کوترپان نے اپنی سوتلی بہن جو اس کے والد کی دوسری بیوی تھی مگر ان دونوں کے والد ایک ہی ہے نے سوتلی بہن ثروت بی بی کو گھر سے فرار کرکے نکاح کرولیا ۔ثروت بی بی کی والدہ حضرت بی بی نے تھانہ رسالپور میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم ثاقب خان کو گرفتار کرکے مسماة ثروت کو بازیاب کروالیا ۔

پولیس کو ملزمہ اور ملزم کے بیانات سے انکشاف ہوا کہ وہ دونوں بہن بھائی ہیں مگر انہوں نے کراچی میں کورٹ میرج کرلی ہے جس کا ثبوت انہوں نے خود تھانہ رسالپور میں پولیس کے حوالا کیا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ میں تحقیقات شروع کی تو ملزم ثاقت خان نے بعدالت مسز سمیرا ولی ایڈیشنل سیشن ججVنوشہرہ نے ملزم ثاقب خان کی ضمانت قبل از گرفتاریBBAکروالی جس پر پولیس نے ملزمہ ثروت بی بی کو اس کی مرضی سے دارالامان مردان منتقل کردیا والد ہ نے بیٹی کی حوائگی کی درخواست دی عدالت نے ملزمہ ثروت کی حوائگی کی درخواست مسترد کردی تھانہ رسالپور پولیس نے مقدمہ میں پانچ مزید دفعات شامل کرنے پر ملزمہ کو ایک روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا اس کے بعد عدالت محمد ولی مہمند سول جج/جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ ملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر سینٹرل جیل پشاور بھیج دیا۔

بدھ کے روز نکاح کرنے والا ثاقت خان ایڈیشنل سیشن جج Vنوشہرہ کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کے موقعہ پر ضمانت منسوخی کے ڈر کی وجہ سے عدالت سے فرار ہوگیا۔بعدالت مسز سمیرا ولی ایڈیشنل سیشن ججVنوشہرہ نے ملزم ثاقب خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی ضمانت منسوخ کردی۔