ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 دسمبر کو ہوگا

بدھ 28 نومبر 2018 23:38

ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 دسمبر کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 دسمبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کمیپ آفس کراچی میں ہوگا، جس میں سندھ زونل رویت ہلال کمیٹی بھی شریک ہوگی، اس کے علاوہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔