سندھ ہائیکورٹ: 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد

ڈاکٹر عاصم کے دیگر شریک ملزمان سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 نومبر 2018 12:07

سندھ ہائیکورٹ: 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 نومبر۔2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا. سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی. دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے راہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی.

ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا.

(جاری ہے)

عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا. واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے.سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا.

سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی. دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے راہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی. ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا. عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا. واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے.