آئی سی سی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 29 نومبر 2018 13:41

آئی سی سی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) آئی سی سی ٹی 10 لیگ میں کل جمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹی 10 لیگ میں کل جمعہ کا پہلا میچ کیرالہ نائٹس اور بنگال ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹین لیگ کا دوسرا میچ راجپوتس اور ناردرن وارئیرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرے میچ میں سندھیز اور مراٹھا عربیئنز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ 12 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 29 میچز کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :