Live Updates

15سال قبل مشرف نے کہا ہم غلام لوگ ہیں،مولانافضل الرحمن

میں امریکا کیخلاف دہشتگردی کی جنگ میں آزادی کی بات کرنی چاہی تومشرف نے بات کرنے سے روک دیا،پی ٹی آئی کی حکومت مخصوص ایجنڈے پر کام کررہی ہے،اسمبلی میں کسی اور کہنے پر کام کر نے والے جعلی ارکان ہیں۔ پشاور میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 نومبر 2018 16:08

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر 2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 15سال قبل پرویز مشرف نے آزادی کی بات کرنے سے منع کیا کہتے ہم توغلام لوگ ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت مخصوص ایجنڈے پر کام کررہی ہے، اسمبلی میں کسی اور کہنے پر کام کر نے والے جعلی ارکان ہیں۔انہوں نے آج یہاں پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے دھوکے کی بات کی۔

ہم نے 15سال قبل یہ اتحاد چھوڑنے کی بات کی تھی۔ جس پرپرویزمشرف نے مجھے آزادی کی بات کرنے سے روک دیا۔ مشرف نے کہا کہ ہم توغلام لوگ ہیں۔ لیکن میں نے کہا کہ آزاد پیدا ہوئے ہم سے کوئی آزادی چھین نہیں سکتا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہم ملک کے خیرخواہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مخصوص ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

اسمبلی میں کسی اور کہنے پر کام کر نے والے جعلی ارکان ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ توہین رسالت کے واقعات پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور احتجاج سے روکنے سے ایسے معاملات حل نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے آج خود بھارت کے ساتھ اقتصادی راہداری کھول رہے ہیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حکومت پر تنقید کے نیتجے میں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی پرقوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت حکومت نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی جائے گی،آج 29 نومبر کو منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان 100روزہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق خود بات کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات