پاکستانی کوہ پیما پاکستانی کوہ پیما لیٹل کریم کے بیٹےحنیف کے بیٹےحنیف کی مشہ بروم ٹو پر 7084 میٹر بلند پیک کے 5605 میٹر تک پہنچنے میں کامیاب

جمعرات 29 نومبر 2018 20:30

اسکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستانی کوہ پیما لیٹل کریم کے بیٹے حنیف اور ان کے ساتھیوں کی مشہ بروم ٹو پر ونٹر مہم جوئی7084 میٹر بلند پیک کے 5605 میٹر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، محمد حنیف نے بتایاکہ موسم کی خراب صورت حال کے باعث مزید آگے نہیں بڑھ سکے۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصدملک کا نام روشن کرنا مقصد تھا اس سے قبل مشہ بروم ٹو میں ونٹر میں کسی کوہ پیما نے قسمت آزمائی نہیں کی۔محمد حنیف نے کہاکہ اس سخت موسم میں 5605 میٹر تک پہنچنا بھی بڑی کامیابی ہے۔ محمد حنیف نے مزید کہاکہ حکومت کا تعاون رہا تو اس پیک کو ضرور ونٹر میں سر کر لیں گے۔ اس سے قبل محمد حنیف نے کے ٹو، گشہ بروم، براڈ پیک، سمیت متعدد چوٹیاں سر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :