حکومت سو دن میں کسی بھی اہم مسئلے بھی پیشرفت نہیں کرسکی ، مولانا عبدلغفور حیدری

بجلی اور گیس کی قیمتوں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام

جمعرات 29 نومبر 2018 20:51

حکومت سو دن میں کسی بھی اہم مسئلے بھی پیشرفت نہیں کرسکی ، مولانا عبدلغفور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) حکومت سو دن میں کسی بھی اہم مسئلے بھی پیشرفت نہیں کرسکی ، بجلی اور گیس کی قیمتوں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، مہنگائی کو سونامی آسمان کو چھونے لگی ہے ،پندرہ سو ارب کا قرضہ پاکستان کی معاشی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے ، سی پیک کے حوالے سے چین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ممبران اسمبلی کے علاوہ ٹی وی اینکرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ لاجز میں وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے سو دن میں کسی بھی اہم مسئلے پہ پیشرفت نہیں کرسکی بلکہ بہت سارے نئے ایشوز کھڑے کردیئے جس سے لوگ پریشانی میں مبتلاء ہوگئے انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے پہلا کام گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں کیا دوسرا کام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تیسرا کام ان کے دور میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم سطح پہ گرا جس سے مہنگائی کا سونامی آسمانوں کو چھونے لگا ہے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے پندرہ سو ارب روپے کا قرضہ پاکستان پہ چڑھ گیا ہے اور سی پیک پہ جو کام کا رفتار تھا اس میں کافی کمی واقع ہوگئی ہے جس سے چین کے اعتماد کو ٹھیس کو پہنچا ہے جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے اپنے ممبران اسمبلی کے علاوہ ٹی وی اینکرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جہاز دس گھنٹے ہمارے ایئرپورٹ پر رہا آج تک قوم کو اس واقعے سے باخبر نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران نے کہا تھا کہ میں وزیر اعظم بن کر آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے نہیں جاونگا اور اگر جانے کیلئے دباو آیا تو خودکشی کرونگا جبکہ آج آئی ایم ایف سے قرض لینے کیلئے فیصلہ کیا جاچکا ہے اور انکے ذمہ داران سے میٹنگ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس سو دن کی حکومت میں قادیانی جو پاکستان کے آئین کے بھی انکاری ہے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت کے بھی منکر ہے ان کیلئے حکومت نے خوب سہولت کاری کا کام سرانجام دیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک عرصہ سے کہتے آرہے ہے کہ عمران کو وزیر اعظم بنانے کے چارمقاصد پیش نظر تھے جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنا ، قادیانیوں کے لیئے سہولت کار ہونا ،آئی ایم ایف سے قرضہ لینا اور سی پیک پہ کام کی رفتار کم کرکے پاکستان اور چائنا میں بداعتمادی پیدا کرنا اور پورے سو دن میں حکومت اور اسکے وزراء اپنی انہی مقاصد کے حصول کیلئے کوششیں کرتے رہے آج بھی کسی میگاپراجیکٹ کو لانچ کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے