کوئٹہ ،ریکوڈک منصوبے سمیت بلوچستان کے تمام وسائل کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ، نواب ثناء اللہ خان زہری

وسائل پر صوبے کے عوام کے مرضی کے بغیر سودے بازی کی تو بھرپور مذمت کریں گے،صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے اپنے بدترین دشمن کے پاس بھی جانا پڑا توجائوں گا،سابق وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 29 نومبر 2018 23:59

کوئٹہ ،ریکوڈک منصوبے سمیت بلوچستان کے تمام وسائل کا دفاع کرنا اچھی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سمیت بلوچستان کے تمام وسائل کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں کسی نے ان وسائل پر صوبے کے عوام کے مرضی کے بغیر سودے بازی کی تو بھرپور مذمت کریں گے صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے اپنے بدترین دشمن کے پاس بھی جانا پڑا توجائوں گا اپنے دورے حکومت میںکوئی غلط کام نہیںکیا جس پر کوئی پچھتاوا ہو میرے خلاف ملک صوبہ اور سیاست چھوڑنے کے حوالے وہی لوگ منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں جنہوںنے میراساتھ چھوڑ دیاتھا لیکن عوام نے عام انتخابات میں انہیں بھی چھوڑ دیا یہ بات انہوں نے کوئٹہ میںصحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 100دنوں میں عوام کی بیزاری نے حکمرانوں کے پول کھول دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کا بھرپوردفاع کریں گے پہلے میں بلوچ ہو اس سرزمین کا وارث ہوں اس کے بعد کسی سیاسی جماعت کا رہنماء ہوں اپنی سرزمین کے وسائل لٹتے نہیںدیکھ سکتا اگر کسی نے بلوچستان کے عوام کے مرضی کے بغیر صوبے کے وسائل پر سودی بازی کی کوشش کی تو نہ صرف اس احتجاج کریں گے بلکہ مزاحمت بھی کریںگے انہوں نے کہا کہ نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی اس تجویز کو سراہاتا ہوں کہ بلوچستان کی تمام قوم پرست اور ہم خیال سیاسی جماعتوں کو صوبے کے مفاد میں ایک پیج پراکٹھا ہونا چاہیے میں ان کی اس تجویز پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ ملک سیاست اور صوبہ چھوڑنے کے حوالے سے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ وہی لوگ کررہے ہیںجنہوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا لیکن عوام نے عام انتخابات میںانہیں بھی چھوڑدیا انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہے جو کسی بھی پارٹی کے ساتھ وفادار نہیں رہتے یہ لوگ بسیں بدلنے والے مسافر اور عارضی سیاستدان ہیں ان عارضی سیاستدانوںنے بلوچستان کی سیاست کا چہرہ قومی سطح پر مسخ کیا ہے لیکن تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ حقیقی سیاست اور سیاستدانوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ان موقع پرست مسافر سیاستدانوں کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ مستقبل میںصرف ایشوز کی سیاست ہی زندہ رہیگی موقع پرستوںکی جگہ حقیقی سیاستدانوں کو ہی اب عوام اپنا رہنماء بنائیں گے انہوں نے کہاکہ اقتدار آنی جانی شے ہے آج بھی ضمیر مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا غلط کام نہیں کیا میرے دور حکومت میں بیوروکریسی اور انتظامیہ نے صوبے کی ترقی میںمیرا بھرپور ساتھ دیا مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 100 دنوں نے عوام کی بیزاری نے حکمرانوں کے پول کھول دیئے ہیں۔