ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 30 نومبر 2018 15:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدارت قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی (KTWMA)کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میںپراجیکٹ منیجر جہانزیب ٹیپو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد یونس، صدر ٹی اے میاں شان الٰہی، ممبرزمینجمنٹ کمیٹی حاجی عبدالغفار، میاں فضل الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر پراجیکٹ منیجر نے قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی(کے ٹی ڈبلیو ایم ای) کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اسے مزید فعال اور اسکے ریکارڈ کو شفاف بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلانٹ کی استعداد کے مطابق اسے مسلسل چالو رکھا جائے اور فوری طور پر کم ازکم ایک لاگون کی صفائی کا بندوبست کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے ملازمین کو سوشل سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پراجیکٹ منیجر کو ہدایت کی کہ کے ٹی ڈبلیو ایم اے سے منسلک سڑکوں اور نالوں کی مرمت کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو لکھا جائے اور متوقع اخراجات کے بارے میں ایک سمر ی بذریعہ کمشنر لاہور پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے اخراجات کم کرنے اور اس میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں، ٹریکٹرز اور دیگر مشینری کی ریپیئرنگ کے حوالے سے لاگ بک مکمل کی جائے اور آئندہ اجلاس میں اخراجات کی تفصیلات مینجمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پراجیکٹ منیجر کو ڈیفالٹرٹینریز کیخلاف متعلقہ محکموں کیساتھ مل کر بھرپور کاروائی کرنے اور ادائیگیوں کو ہر قیمت پر یقینی بنائنے کی ہدایت کی۔