زونگ4G کے ' ایک نئی امید' رضاکاروں نے مشعل ماڈل ا سکول کے بچوں کے ساتھ تفریح سے بھر پور دن گزارا

جمعہ 30 نومبر 2018 16:10

زونگ4G کے ' ایک نئی امید' رضاکاروں نے مشعل ماڈل ا سکول کے بچوں کے ساتھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) زونگ4G کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں معاشرتی امتیاز کو ختم کیا جائے تاکہ ترقی یافتہ پاکستان کا خواب پورا ہو سکے۔ اسی حوالے سے زونگ4G کے ' ایک نئی امید' رضاکاروں نے اپنی دفتری مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے مستحق طلباء و طالبات کیلئے قائم مشعل ماڈل سکول کے بچوں کے ساتھ تفریح سے بھرپور دن گزارا اور ان میں خوشیاں بانٹیں۔

' ایک نئی امید' رضاکاروں نے ان بچوں کیلئے پورے دن پر مشتمل تفریحی سرگرمیوں کے خصوصی انتظامات کیے ہوئے تھے جسے بچوں نے بے حد پسند کیا۔ بچوں نے ان رضاکاروں کے ہمراہ پینٹنگ کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کیا۔ اس کے علاوہ رضاکاروں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جس سے ان بچوں کو اپنی تعلیمی مصروفیت سے ہٹ کر تفریح کا بہترین موقع میسر ہوا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بچوں نے ' ایک نئی امید' رضاکاروں کے ساتھ ایک مشہور مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھایا اور وہاں موجود پلے ایریا میں جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔زونگ4G ہمیشہ سے ایسے بچوں کو آگے لانے کی کوشش کرتا ہے جو معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل' ایک نئی امید' رضاکاروں نے مشعل ماڈل سکول کے بچوں کیلئے نہ صرف جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر لیب قائم کی تھی بلکہ ان کیلئے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سے آگاہی کے متعدد سیشنز کا انعقاد کیا تھا جس سے ان بچوں کی معلومات میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔بطور ذمہ دار کارپوریٹ کمپنی، زونگ 4G پر عزم ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ایسی سرگرمیوں کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :