فریال تالپور کے خلاف تحقیقات سے متعلق پیٹشن بحالی کی درخواست عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی

جمعہ 30 نومبر 2018 18:34

فریال تالپور کے خلاف تحقیقات سے متعلق پیٹشن بحالی کی درخواست عدالت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کے خلاف تحقیقات سے متعلق پیٹشن بحالی کی درخواست عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ، فریقین کو 12 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔جمعہ کو لاڑکانہ میں ترقیاتی منصوبوں میں 90 ارب روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کے خلاف تحقیقات سے متعلق پیٹشن بحالی کی درخواست دی گئی ،عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو 12 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گذار بشیر عباسی کا کہنا تھا کہ چھہ سال سے فریقین نے جواب جمع نہیں کرایا،لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈ کی رقم بھی منی لانڈرنگ کی نذر ہوئی ،11 سال سے سندھ حکومت نے منی لانڈرنگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا،لاڑکانہ میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا سربراہ فریال تالپور کو بتایا گیا،رقم ترقیاتی منصوبوں کے بجائے ہڑپ کرلی گئی تحقیقات کرائی جائے،2008 سے اب تک سندھ حکومت سے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم کا حساب لیا جائے،جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ نے تو درخواست واپس لے لی تھی اب دوبارہ سماعت کے لیے کیوں مقرر کرنا چاہتے ہیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فریال تالپور نے میرے بھائی کو اغوا کرایا، درخواست واپس لینے کے دھکمیاں دیں،عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے درخواست سماعت کے لیے بحالی پر فریقین کو نوٹس کرتے ہیں،باقی حساب بعد میں لیں گے۔