462ارب روپے کرپشن ریفرنس میں گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے گرفتار ملزم عبد الحمید کو 7 دسمبر تک جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 30 نومبر 2018 18:40

462ارب روپے کرپشن ریفرنس میں گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے گرفتار ملزم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے گرفتار ملزم عبد الحمید کو 7 دسمبر تک جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس شریک ملزم عبدالحمید کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ان کو گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا عدالت نے ملزم کو 7 دسمبر تک جیل بھیج دیاجبکہ عدالت نے ملزم اطہر حسین کا ریلیز آردڑ جاری کردیا ،سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ روز اطہر حسین کی ضمانت منظور کی تھی،ریفرنس میں مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین ضمانت پر رہا ہیں