بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 30 نومبر 2018 18:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی وترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،اگرانہیں مواقع اورسہولیات فراہم کی جائیں تو بیرون ملک بلوچستان وپاکستان کانام روشن کرسکتی ہے ۔یہ بات انہوںنے جمعہ کو سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں اسپورٹس ویک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین اوراساتذہ وطالبات کی بڑی تعداد موجودتھی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ بشریٰ رند نے اسپورٹس ویک کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی پہچان ہے ، تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں کے مقابلے کاانعقاد ناگریز ہے جس سے طالبات کی مخفی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ جام کمال خان کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت تعلیم اورسپورٹس کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے حال ہی میں کوئٹہ میں سکوائش لیگ کا انعقاد کیاگیاجس میں بین الااقوامی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی حکومت طالبات وخواتین کیلئے بھی بہت جلد بڑے ایونٹ کاانعقاد کریگی وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں تبدیلی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ایک پڑھ لکھی خاتون ہی ملک وملت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے ہماری آبادی کا پچاس فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے جنکی بہتر تعلیم وتربیت اورانہیں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی سے خوشحال وترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کوشرمندہ تعبیر کیاجاسکتاہے تعلیم کے فروغ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتااورسردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی بلوچستان کے طالبات کو زیورتعلیم کے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہے اس موقع پروائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی نے بشریٰ کو سوونیئر پیش کیا۔