میو ہسپتال میں ایدھی سینٹر کی تالہ بندی کردی گئی‘ایدھی ترجمان

ایم ایس کی انچارج سے تلخ کلامی ،ایدھی ایمبولینس کے ہسپتال میں داخلے پر بھی پابندی

جمعہ 30 نومبر 2018 18:56

میو ہسپتال میں ایدھی سینٹر کی تالہ بندی کردی گئی‘ایدھی ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) لاہور میو ہسپتال میں واقع ایدھی سینٹر کی تالہ بندی کردی گئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق 1992ء سے قائم یدھی ایمبولینس سینٹر میو ہسپتال کو ایم ایس کے حکم پر بند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایم ایس نے ایدھی سینٹر کے موجودہ انچارج سے تلخ کلامی بھی کی اور ایدھی ایمبولینس کے ہسپتال میں داخلے پر پابندی لگا دی جبکہ مریضوں کے لیے بھی ایدھی کو ہسپتال میں کھڑے کر نے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :