عمران فاروق قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کی گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے مہلت کی درخواست خارج کردی

جمعہ 30 نومبر 2018 20:03

عمران فاروق قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کی گرفتار ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) انسداد دہشتگری عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ایف آئی اے کی مہلت کی درخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے درخواست کی کہ قتل کے حوالے سے لندن سے شواہد حاصل کرنے کیلئے مزید تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔