Live Updates

پی ٹی آئی نے سو دن کی کارکردگی میں تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ

پی ٹی آئی حکومت میں ہونے کے باوجود اپوزیشن کے کنٹینر پر کھڑی ہے۔خان صاحب اور وفاقی وزرا کے رویے آج بھی بتاتے ہیں کہ کنٹینر سے نیچے نہیں اترے، کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، پنجاب کی صنعتوں کا زہریلا پانی سندھ کی زمین کو بنجر بنا رہا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 30 نومبر 2018 22:12

پی ٹی آئی نے سو دن کی کارکردگی میں تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو ..
میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سو دن کی کارکردگی میں تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت میں ہونے کے باوجود اپوزیشن کے کنٹینر پر کھڑی ہے۔خان صاحب اور وفاقی وزرا کے رویے آج بھی بتاتے ہیں کہ کنٹینر سے نیچے نہیں اترے۔

کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے۔ پنجاب کی صنعتوں کا زہریلا پانی سندھ کی زمین کو بنجر بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے خان گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوباڑو میں مختصر قیام کے بعد وزیر اعلی خان گڑ شریف پہنچے جہاں پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا صوبائی مشیر محمد بخش خان مہر اور رکن سندھ اسمبلی راجا خان مہر کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پارٹی کی یوم تاسیس کی شروعات شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے اسلام آباد سے کی تھی .انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے سکھر میں ایک شاندار پروگرام کر نے جا رہے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنا ملک بھر سے شرکت کریں گی. وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ھوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سو روزہ کارکردگی دکھاتے ھوئے تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا ھی. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آنے کے باوجود اپوزیشن کے کنٹینر سے نہیں اتری خان صاحب اور دیگر وفاقی وزرا کا لب و لہجہ آج بھی یہ تاثر دے رہا ھے کہ پی ٹی آئی اج بھی کنٹینر پر ہی کھڑی ھے . کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بن سکتا اور نہ کالا باغ ڈیم بننے دیا جائے گا. وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی انڈسٹریوں کا زہریلا پانی سندھ میں چھوڑا جا رھا ھے جس کے باعث سندھ کی زمینیں بنجر ھو رہی ہیں . پنجاب کا گندا زھریلا پانی سندہ کی زمینوں کو بنجر بنا رہا ہے اور سندہ میں پانی کا اوپر سے مسئلا ہے جس کے لئے میں اسلام آباد جا کر اس کو جلد ہل کروں گا پی ٹی آئے کی حکومت نے ان س دنوں میں عوام کو بیروزگاری اور بدحالی دی ہے جو لوگوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں وہ بھلا غریب عوام کو 50 لاکھ گھر کہاں سے دینگے پی ٹی آئے حکومت میں رہنے کے باوجود ابھی تک اپوزیشن کے کنٹینر سے اتر نہیں سکی ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ غلام محمد مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور سندہ میں جلد سرکاری بھرتیاں کی جائیں گی اسکیل 1 سے 5 کی بھرتیاں ضلعے کی سطح پر کریں گے اور مزید اپ گریڈ کی ٹیسٹ کے تھرو میرٹ پر کی جائیں گی اور کراچی این ٹی ایس اور ایس یو پاس اساتذہ کی طرح دیہی سندہ کے اساتذہ کو بھی جلد کنفرم کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات