Live Updates

پیپلز پارٹی نے اپنی ایک دن کی کارکردگی بتانے کی بھی کبھی ہمت نہیں کی ،حلیم عادل شیخ

ہم نے سو دن کی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی دی ، بلاول اگر کرپشن پر یوٹرن لیتے تو آج ان کو بمعہ ٹیم نوٹسز نہیں آتے،اینٹی کرپشن کے محکمے میں 1596 انکوائریاں عرصے سے چل رہی ہیں کبھی کسی بڑے شخص کو نہیں پکڑا گیا ،پریس کانفرنس

جمعہ 30 نومبر 2018 22:12

پیپلز پارٹی نے اپنی ایک دن کی کارکردگی بتانے کی بھی کبھی ہمت نہیں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی پریس کلب میں اھم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی نے ہمت نہیں کی اپنی ایک دن کی کارکردگی بتانے کی ہم نے اپنا سارا کام عوام کے سامنے رکھا ہم نے بڑی تعداد میں اہداف حاصل کرلیے ہم نے خود کو پیش کردیا ہماری سمت ٹھیک ہے 350 دنوں میں بلاول اگر کرپشن پر یوٹرن لیتے تو آج نوٹسز نہیں آتے آج انکے خاندان اور تمام وزراء نیب زدہ ہیں اب ڈر رہے ہیں کہ آؤں گا نہیں سوالنامہ بھیج دیں بے نامی اکاؤنٹس تھر کے بچوں کے پئسے ہیں تھر کی عوام کے نام پر اربوں روپوں کی کرپشن کی گئی بلاول ہاؤس کے بجلے کے بل بھی عوام کے سے جاتے ہیں، گنے کے کاشتکاروں کے حق میں ریلی نکالنے پر چاچا چینی نے آنٹی کرپشن کو ہمارے پیچھے لگایا ہیمگر ہم ڈرنے والے نہیں ہیں حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے 2008 سے پہلے اومنی گروپ کہاں تھا یہ سب غریبوں کا پیسا جب ڈالر منی لانڈرنگ کرکے بھیجے گئے تب کوئی کیوں نہیں بولا کس کس کے پیسے پر ڈاکہ ڈالا گیا سب پتہ چل رہا ہے آج 51 یوم تاسیس ہے پیپلزپارٹی کا لاہور سے بنیاد رکھی گئی آج اس سیٹ پر پ پ نے 1400 ووت لئے ان کو یوم تاسیس میں سر جوڑ کر بیٹھا چاہیے یوم تاسیس منانے کے لیے سرکاری گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں.

ایک صوبے میں چند اضلاع تک پیپلزپارٹی محدود ہوگئی ہے چند ڈویزن کی پارٹی بن چکی ہی. نیب آزاد ادارہ ہے جے آئی ٹی میں جس کی خبریں ہیں ضرور کچھ ہے تب ہی خبریں آرہی ہیں اومنی گروپ کو کیپٹو پاور کے اندر سبسڈی دی ایک ارب 70 کروڑ کی سبسدی دی گئی اومنی گروپ کو 77 ارب کے قرض جاری کیے گئے 10 سال سندھ کے خزانے کو لوٹا گیا سندھ کے خزانے کی کنجی پچھلے دس سال سے کس کے پاس ہی انہوں نیمزید کہا چیف سیکریٹری نے تھرپارکر میں غذائی قلت کو ناکام قرار دیا عوام کے نام پر کرپشن کی گئی آنٹی کرپشن کے محکمے میں 1596 انکوائریاں چل رہی ہیں جو عرصہ دراز سے نمٹائی نہیں گئی آج تک سندھ کے کسی بھی وزیر کے خلاف انٹی کرپشن نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے نہ ہی پ پ کے کسی بڑے شخص کو نہیں پکڑا گیا زمینوں کی لوٹ مار کی گئی قائم علی شاہ کو نوٹس بھیجا گیا قائم علی شاہ کرپٹ نہیں ہیں آفتاب پٹھان انور مجید ٹپی تک سندھ کی زمینیں بندربانت کی گئی مجھ سمیت جس جس پر بھی الزام ہیں سب کے لیے ایک جے آئی ٹی بنائی جائی.

اینٹی کرپشن پر نہیں کسی اور ادارے سے ادارہ تباہ ہوچکا ہی.3750 دن کا حساب ان کے پاس نہیں ہم نے 100 دن کا حساب دے دیا ہے محکمہ خوراک کے پاس گندم نہیں سندھ میں بھوک افلاس چوری کرپشن لوٹ مار ہی ملا آر او پلانٹس بند پڑے ہوئے ہیں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں جنوری میں سندھ کے اندر 58 افراد نے خودکشی کی سب چیز کا حساب لیں گے ہمارے زبان دبانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم عمران خان کے سپاہی ہیں چھوٹے بچے ویکسین نہ ہونے سے مرجاتے ہیں.

2 بجے کے بعد ہسپتالیں بند ہوجاتی ہیں. تھر میں صرف 31 ڈسپنسریاں کو بجٹ ملتا ہے 10 سال میں تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا.اسکولیں تباہ ہوچکی ہیں آڈیٹر جنرل کہتے ہیں کہ 2017 میں 4 ارب کی کرپشن تعلیم محکمے میں ہوئی پوچھنا چاہتے ہیں شگر ملیں کب چلیں گی. آبادگار پریشان ہیں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں. تھرپارکر میں اقلیتی برارری کے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ایریگیشن کو ایک خاص بندے کے ذریعے چلایا گیا.

رکول کے سی او نے استفی دیا وجہ بنی سندھ حکومت. پی ٹی آئی رہنما محفوظ عرسانی نے کہا پیپلزپارٹی کی جب حکومت ائی تب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آبادگاروں کو تباہ کیا گیا سارا روینیو رکارڈ جلایا گیا سبزی منڈیوں پر قبضہ کیا گیا. اومنی گروپ نے شگر ملوں پر قبضہ کیا. بیمار صنعتوں کے نام پر پئسے لیکر معاف کروائے گئی. سندھ کے ایریگیشن سسٹم کو تباہ کیا گیا ناجائز کنیکشنز نکالے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی ٹی آئی ایم این اے جئہ پرکاش اکرانی، نصرت واحد، ایم پی اے دعا بھٹو و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات