پی ایس پی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حترام کر تی ہے ،ریاست ماںجیسی ہوتی وہ گھر سے بے دخل نہیںکر تی، چیئرمین پی ایس پی

پی ایس پی کا ایک ہی نام جو مصطفی کمال ہے اور کارکنان تنظیمی کی تیاریاں شروع کریں اور پارٹی کے کام تیزی کریں ، انیس قائم خانی صدر پی ایس پی

جمعہ 30 نومبر 2018 22:52

پی ایس پی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حترام کر تی ہے ،ریاست ماںجیسی ہوتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پی ایس پی ہرطرح کی ناجائزتجاوزات کے خلاف ہے، پی ایس پی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حترام کر تی ہے لیکن ریاست ماںجیسی ہوتی وہ گھر سے بے دخل نہیںکر تی ، پی ایس پی متبادل جگہ فراہم کئے بغیر بے دخل کرنے کے خلاف کھڑی ہے یہ بات انہوںنے پاکستان ہاوس میں تمام شعبہ جات اور کراچی کے ڈویژن کے ذمہ داران سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی دیگر مرکرزی زمہ دران موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ آخری سال کسی چیز کااختیار ملا تو توڑنا کا اختیار ملا ہے مئیر کراچی کے پاس شہر توڑنے کیلئے اختیار ات ہیں مگر شہر بنانے کیلئے اختیارات نہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے مئیر کراچی کو پانی، کچرے اٹھانے دیگر سہولیات دینے کا اختیار دے دیں،حکومت سے اپنے حقوقِ کے لئے جد و جہد کرے گے ریاست کے خلاف نہیں جائیں گے ریاست ہماری ہے ہمارے باپ اور داداکے خون سے یہ ملک بناہے ، انہو ں نے کہا کہ پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکا ہے ،جیسے برطانیہ ہے جہاں کوئی آدمی بے روزگار ہوتا تو حکومت کی طرف سے بے روگاری وظیفہ دیا جاتاہے ، جو 2 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے انکے خاندان کا چولہا بجھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئیں مہنگائی سے عوام پہلے سے پریشان تھی لیکن اوپر سے جو لوگ ٹھیلے لگا رہے تھے ان سے ان کا, روزگار چھین لیا ہے ان کو قصور نہیں جہنوںنے انہیں جگہ بیچی ان کا قصور ہے اب دگنا رشوت لیکر انکو دوبارہ اباد کریں گے انکے خلاف کاروئی ہونی چاہیے تھی مصطفی کمال نے عہدیداران سے خطاب ہوئے کہاکہ عہدیدارن پوری تنگی کے ساتھ عوام میں اترے کیونکہ ہمارا لئے علاوہ کراچی اور پاکستان کی عوام کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں،کارکنان لوگوں کو دعوت دینے والے بنیں ہمارے مخالفین نے بھی ہماری بات سنی تو وہ بھی ہمارے ہو کر گئی ہیں،انہوںنے کارکنوںکی تربیتی کا نشست کا اعلان کیا ہے جو م مہینہ میں دو د فعہ منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی نے کہاکہ پی ایس پی کا ایک ہی نام جو مصطفی کمال ہے اور کارکنان تنظیمی کی تیاریوں شروع کریں اور پارٹی کے کام تیزی کریں