کرتار پور بارڈر کھول کر انڈیا سے بہترین تعلقات رکھنے کی کوشش کی گئی جو ناکام گئی، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک

جمعہ 30 نومبر 2018 23:03

کرتار پور بارڈر کھول کر انڈیا سے بہترین تعلقات رکھنے کی کوشش کی گئی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سندھ رحمان ملک نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انڈیا سے بہتر تعلقات کیلئے کوششیں کی ہیں اس مرتبہ بھی کرتار پور بارڈر کھول کر انڈیا سے بہترین تعلقات رکھنے کی کوشش کی گئی جو ناکام گئی انہوں نے کہا کہ سدھو ایک کرکٹر ہیں اور اس کا تعلق انڈیا میں صوبائی حکومت سے ہے، وہاں کا وزیر خارجہ آتا تو اچھی بات تھی، انڈیا کی ہتھ دھرمی اس کو تباہی کی طرف لیکر جائے گی اور یے بات راہول گاندھی نے بھی کہی تھی،جب تک آر ایس ایس کی حکومت ہے تب تک پاک انڈیا تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،یپلز پارٹی کی یوم تاسیس پر قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ملک کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نیو کلیئر پاور دیا،اگر ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو آج دشمن ہمیں اور نظر سے دیکھتا،ملک میں کوئی تبدیلی آئی، عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہا ہے ۔