شنکیاری پل پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کا خا تمہ

ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:58

شنکیاری پل پر  تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کا خا تمہ
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایات پر کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، شنکیاری پل پر کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کا خا تمہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شنواری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان کی تھانہ شنکیاری میں منعقد کی گئی کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

ٹریفک انچارج مدثر ضیاء نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ شنکیاری پل پر کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن پل پر سے غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :