چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک کاپوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

مفت انٹرنیٹ کیلئے لوگوں کو اشتہار دیکھنا ہونگے اور وہ اسی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کریگی،کمپنی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 13:52

چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک کاپوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے ایک اہم منصوبے پر کام کررہی ہے اس کے تحت 2020ء تک 10اور 2026ء تک 272سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر پوری دنیا کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کا کہناتھا کہ ایک سیٹلائٹ سے دوسری سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جائیگا۔ واضح ہو کہ لنک شیور نیٹ ورک اس سے قبل وائی فائی ماسٹر ایپ پیش کرکے شہرت حاصل کرچکی ہے۔کمپنی کا کہناتھا کہ مفت انٹرنیٹ کیلئے لوگوں کو اشتہار دیکھنا ہونگے اور وہ اسی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کریگی۔