ہسپانوی سپرسٹورکاپاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کافیصلہ

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ،یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے، نائب ہسپانوی سفیر

ہفتہ 1 دسمبر 2018 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔

میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران نے بتایاکہ انہوں نے اپنی متوقع لائونچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جوز مینوئل نے بتایاکہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لائونچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔اس موقع پر ہسپانوی سفارت خانے کے نائب سفیر فرنینڈو گرون نے بتایاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسپین کے یہ سرمایہ کار پاکستان اور اسپین کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔