لیویز کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ،ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ

ہفتہ 1 دسمبر 2018 15:32

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ لیویز فورس کی جانب سے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں چار سال سے لیویز کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب چارسال سے مفرور اشتہاری ملزم صالح محمد کو گرفتار کرلیا ہرنائی لیویز فورس کے سنیئر تجربہ کار اہلکاروں کی سربراہی میں ضلع بھر کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ کارروائی میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں بھرپور حوصلہ افزائی اور انہیں پرموشن کیلئے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو سفارش کی جائے گے۔

۔

متعلقہ عنوان :