ثانیہ ملہوترا نے نوازالدین صدیقی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:19

ثانیہ ملہوترا نے نوازالدین صدیقی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے نوازالدین صدیقی کو اپنا پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ثانیہ ملہوترا کا کہنا تھا کہ فلم ’’فوٹوگراف ‘‘ میں اداکار نوازالدین صدیقی اور ہدایت کار رتیش بٹرا کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم ’’فوٹوگراف ‘‘ میںکام کرنا ان کے لئے بہت بڑی بات ہے کیونکہ وہ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ آغاز میں کام کرتے ہوئے بہت نروس ہوئیں لیکن بعد ازاں ان کے انٹرویوز دیکھے کہ کیسے وہ اپنے کردار کی تیاری کرتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو آرام دہ محسوس کر سکوں۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :