ملک ریاض کے ایک دورے کا کمال

بحریہ انکلیو کے خلاف بھیجی گئی ٹیم کو آپریشن سے پہلے ہی واپس بلا لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:02

ملک ریاض کے ایک دورے کا کمال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2018ء) :بحریہ انکلیو کے خلاف بھیجی گئی ٹیم کو آپریشن سے پہلے ہی واپس بلا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی ٹی کی جانب سے بھیجی گئی کیپٹل ڈیولیمنٹ اتھارٹی کی ٹیم کو بحریہ انکلیو سے اس وقت واپس بلا لیا گیا جب اس نے 510 کنال کی ریاستی زمین کی بحالی کے لیے آپریشن شروع نہیں کیا تھا۔

بحریہ انکلیو کو بھیجے گئے نوٹس کی مدت 16 نومبر کو ختم ہونے کے بعد سی ڈی اے نے آپریشن کے لیے مکمل انتظامات کیے تھے لیکن جب ٹیم وہاں ہہنچی تو سینئیر حکام کی جانب سے انہیں واپس بلا لیا گیا۔سی ڈی اے ٹیم مطلوبہ مشینری کے ساتھ سائٹ پر پہینچی اور ان کے ہمراہ شہری انتظامیہ کے حکام سمیت پولیس نفری کی بڑی تعداد موجود تھی۔لیکن اچانک شہری انتظمیہ کی جانب سے بغیر کسی معقول وجہ کے انہیں واپس بلا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ذرائع سے معلوم ہوا کہ پراپرٹی ٹائکون ملک ریاض نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دوہ کیا اور سی ڈی اے چئیرمین افضل لطیف اور آئی سی ٹی انتظامئہ کے سینئیر عہداروں سے ملاقات کی۔یہ ملاقات چئیرمین کے دفتر میں ہوئی تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہےسیشن کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی اراضی پر آپریشن روکنے کی درخواست خارج کر دی تج جس کے بعد سی ڈی اے کو بحریہ ٹاؤن کی 510 کنال 6 مرلہ سرکاری زمین چھڑانے کی اجازت مل گئی ۔

بحریہ ٹاؤن نے موضع کُری کی 510 کنال 6 مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جبکہ دو روز قبل نیب نے بحریہ ٹاون کے دفتر پر ہنگامی چھاپہ ما رکر اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔می احتساب بیورو کی ٹیم نے سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مار کر کئی دستاویزات تحویل میں لے لیے ۔ نیب ٹیم نے سپرہائی وے پر واقع بحریہ ٹاؤن کے اندر دو گھنٹے سے موجود ریوینیو ونگ میں ریکارڈ کا جائزہ لیا، نیب نے پلاٹوں کی فروخت کے دستاویزات بھی حاصل کرلیے۔ قومی احتساب بیورو کراچی نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ملک ریاض کے بحریہ ٹائون سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔