Live Updates

مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر مشکل میں

مسلم لیگ ن کے سب سے قریبی افسر سمیت مزید 12 افسران کی گرفتاری کی تیاریاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:26

مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر مشکل میں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نیب لاہور نے حال ہی میں ایک بہت بڑی کارروائی کی ہے اور سینئیر پولیس افسر رائے اعجاز کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے والد رائے ضمیر فرار ہو گئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ نیب نے رائے اعجاز کے علاوہ بھی دس دوسرے پولیس افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے محکمہ پولیس کے ملازمین کو ملنے والے جی پی فنڈ اور پنشن فنڈ سمیت کئی فنڈز میں ستر کروڑ روپے کی خورد برد کی تھی اور یہ ستر کروڑ روپیہ اپنا پیسہ سمجھ کر کھا گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے پولیس اہلکاروں میں ایک پولیس افسر رائے اعجاز بھی شامل ہے جو مسلم لیگ ن کا چہیتا افسر سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب نے تمام تر ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس میں ملک کو لُوٹنے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔ ان لوگوں سے لُوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر ملک کا سرکلر ڈیٹ دیا جائے گا ۔ پروگرام میں موجود سینئیر تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ حال ہی میں پولیس کا جو یونیفارم تبدیل کیا گیا تھا اس کا بھی آڈٹ ہونا چاہئیے اور پتہ لگانا چاہئیے کہ کس نے کتنا پیسہ کھایا ہے؟ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو اہم وزیر گرفتار ہونے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی میں ان وزیروں کے نام اور ان کی وزارتوں کے نام صیغہ راز میں رکھ رہا ہوں۔ اگلے دو ماہ میں یا تو ان وزیروں کو ان کی وزارتوں سے فارغ کر دیا جائے گا یا پھر ان کے قلمدان تبدیل کر دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان وزرا کو فارغ کرنے کی وجہ ان کی ناکامی اور نالائقی ہو گی جس پر یا تو انہیں وزارتوں سے فارغ کر دیا جائے گا یا پھر ان کے قلمدان واپس لے لیے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات