جارج بش سینئر کے انتقال پر امریکی صدرٹرمپ اور اوباما کا اظہار افسوس

امریکا محب وطن، ہمدرد انسان سے محروم ہوگیا، ملکی خدمات کے ساتھ انکی اپنے خاندان کیلئے محبت کو یاد رکھا جائے گا،تہنیتی پیغام

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کے انتقال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا محب وطن، ہمدرد انسان سے محروم ہوگیا، ملکی خدمات کے ساتھ انکی اپنے خاندان کیلئے محبت کو یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدرجارج بش سینئر کے انتقال پر بیونس آئرس میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ جارج بش سینئر کے انتقال پر امریکی عوام کے غم میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بش سینئر نے ٹھوس فیصلوں، کامن سینس، ناقابل شکست قیادت سے قوم اور دنیا کی رہنمائی کی، ان کی زندگی امریکی عوام کیلئے مثالی ہے، ہماری نیک تمنائیں بش خاندان کیساتھ ہیں۔سابق امریکی صدراوباما نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بش سینئر کے انتقال کی خبر سے ہمارے دل غمزدہ ہیں، ہماری نیک تمنائیں بش خاندان کے ساتھ ہیں۔