آئی جی پنجاب نے منشا بم کی طرف سے لوگوں کی زمینوں پرناجائز قبضے کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

ایس پی صدر لاہور سربراہ ہونگے ،ایس پی انویسٹی گیشن ،ایل ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایک نمائندہ ممبر ہو گا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 18:05

آئی جی پنجاب نے منشا بم کی طرف سے لوگوں کی زمینوں پرناجائز قبضے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے منشا بم کی طرف سے لوگوں کی زمینوں پرناجائز قبضے کے معاملے پر فوری طورپر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ایس پی صدر لاہور علی رضا کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن محمد راشدہدایت اور ایل ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایک نمائندہ کمیٹی کا ممبر ہوگا ۔

آئی جی پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق ایس پی صدر ہفتہ میں ایک بارکھلی کچہری منعقد کریں گے اور متاثرین کی شکایات براہ راست سنیں گے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں متاثرین کی طرف سے موصول شدہ درخواستوں کو قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ محکموں کو بھجوایا جائے گا تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی براہ راست ذاتی طور پر کمیٹی کی مانیٹرنگ کریں گے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کے دفتر میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں متاثرین اپنی شکایات کے سلسلے میں ان نمبروں 0300-8437298 اور042-99214888پر فوکل پرسن اے ڈی آئی جی احمد سلیم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔آئی جی پنجاب نے اس سلسلے میں متاثرین کی سہولت کیلئے میڈیا پر آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔