آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز ہو گیا، ابتدائی روز 15 میچز کے فیصلے ہوئے

ہفتہ 1 دسمبر 2018 20:03

آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز ہو گیا، ..
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام سیرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ رائونڈ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز مینز سنگلز کے 15 میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں مینز سنگلز کوالیفائنگ مقابلوں میں آسٹریلیا کے جیکسن وارنے نے ایران فویان شتری کو 6-0، 6-0 سے، پاکستان کے عبدالحیدر نے امریکہ کے سید امیر حسین کو 6-1، 6-4، پاکستان کے برکت خان نے ہم وطن کھلاڑی احمد کامل کو 6-3 اور 6-2، تاجکستان کے پریدونی بختور نے برطانیہ کے عبدالاحمد کو 3-6، 6-2 اور 6-4، تھائی لینڈ کے وورو وین نے کینیڈا کے محمد ویجس مالک کو 6-4 اور 7-5، پولینڈ کے مائیکل وزنیک نے پاکستان کے ذالان خان کو 6-1 اور 6-0، کوریا کے چنگ آئی کم نے پاکستان کے اسد محمود خان کو 6-1 اور 6-2، ازبکستان کے امل سلطان بیکو نے افغانستان کے اسد کبیر کو 6-3، 6-4 اور 6-3 سے، ازبکستان شونی گم ایٹن نے پاکستان کے محمد نعمان آفتاب کو 6-3 اور 6-2، پاکستان کے احمد چوہدری نے روس کے سرگئی دوروزین کو 6-3 اور 6-4، سربیا کے ایگور بینے سیوس نے پاکستان کے فہد محمود خان کو 6-2 اور 6-0، سنگاپور کے اینجی ہائویون نے پاکستان کے احمد اسجد قریشی کو 6-4، 7-6(7)، پاکستان کے عبداللہ عدنان نے اپنے ہم ملکی کھلاڑی موسیٰ چوہدری کو 6-1 اور 6-1، قطر کے محمد عبداللہ نے پاکستان کے حافظ حمزہ خالد کو 6-1 اور 6-0 جبکہ پاکستان کے عبدالرحمن نے اپنے ہم وطن کھلاڑی زید مجاہد کو 6-2، 3-6 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔