ڈیم فنڈز کے لیے رنگا رنگ نمائشی میچ ،پارلیمنٹرین الیون نے پی سی بی الیون کو 14 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) ڈیم فنڈز کے لیے رنگا رنگ نمائشی میچ پارلیمنٹرین الیون نے پی سی بی الیون کو 14 رنز سے ہرا کر جیت لیا۔ میچ میں وزراء اور معروف کرکٹر کی کہکشاں کے ساتھ وزراء اور مشیروں کا بھی میلہ لگا رہا جبکہ تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی خوب میچ انجوائے کیا۔ جبکہ میچ میں حصہ لینے کیلئے معروف صحافی حامد میر ‘ کاشف عباسی‘ محمد مالک نے بھی میچ میں حصہ لیا۔

شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں پہلے پارلیمنٹرین الیون جس میں وفاقی وزری فواد چوہدری ‘ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی ‘ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ‘ وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری ‘ رکن قومی اسمبلی علی زیدی پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ کھوکھر ‘ ڈپٹی مشیر ذیشان نقوی بھی میچ میں شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیسٹ کرکٹرز میں شعیب اختر‘ عمر گل‘ محمد وسیم اور ذاکر بھی شامل تھے پارلیمنٹرین الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے جبکہ جواب میں پی سی بی الیون 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

ڈپٹی مشیر اسلام آباد جنہوں نے 33 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ زلفی بخاری پچاس رنز نا کر نمایاں رہے۔ حامد میر نے شعیب اختر کو شاندار چوکا مارکے خوب داد حاصل کی۔ جبکہ شہریارآفریدی کا کھیل بھی نمایاں رہا ۔