Live Updates

صدر مملکت کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ

،ْ مولانا سمیع کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی مولانا سمیع الحق شہید اوران کے والد پاکستان کے دستور سازی اور پارلیمانی جدوجہد میں بھرپور کردار رہا ہے ،ْ صدر مملکت

ہفتہ 1 دسمبر 2018 21:17

صدر مملکت کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ
اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) جے یو آئی (س)کے سربراہ شہید مولانا سمیع الحق کی تعزیت کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ واقع جامعہ دارالعلوم حقانیہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب تشریف لائے۔ اوریہاں دارالعلوم میں انہوں نے مولانا صاحب کے اہل خانہ خصوصاً مولانا انوار الحق مہتمم جامعہ حقانیہ، بڑے صاحبزادے مولانا حامد الحق امیر جمعیت علمائے اسلام( س)،پروفیسر محمود الحق حقانی و مولانا راشد الحق،ممبر صوبائی اسمبلی محمد ادریس سمیت اساتذہ دارالعلوم حقانیہ وغیرہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سمیع الحق شہید اوران کے والد پاکستان کے دستور سازی اور پارلیمانی جدوجہد میں ایک بھرپور کردار رہا ہے ۔

دینی مدارس اور مذہبی علوم کے فروغ میں بھی مولانا سمیع الحق شہید کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی شہادت ہم سب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جن مسائل سے گزر رہا ہے اس کو بحران سے نکالنے میں مولانا شہید کا ایک بہت بڑا حصہ رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت کئی امور پر انہوں نے ہماری رہنمائی کی۔

اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق شہید حقیقت میں شہید پاکستان تھے ،انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا اور دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔انہوں نے ہمیشہ پارلیمانی و سیاسی جدوجہد پر یقین رکھا ۔ان پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے لہٰذا ہم حکومت وقت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک ماہ ہونے کو ہے اور ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ہمیں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں مل رہا۔بعد میں صدر مملکت نے مولاناشہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات