بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارا ایمان ہے،چیرمین نیب
بدعنوانی کیخلاف عوام میں شعور اجاگر کرنیاور احتساب کے قوانین پر سختی سے عملدر آمد کی پالیسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی، جسٹس(ر) جاوید اقبال کا نیب کی آگاہی، بدعنوانی کے خاتمے اور پالیسی پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاسسے خطاب
ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نیب نے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے دیگر طبقات کو مہم میں شامل کیا ہے تاکہ بدعنوانی کے خلاف عوام اور بالخصوص کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبائ کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے وصول ہونے والے مثبت فیڈ بیک کے مطابق بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارا ایمان کے حوالے سے شروع کی گئی مہم انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور اس کی کامیابی میں نیب کے میڈیا ونگ نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے ارو اس کی کاوشوں سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ملک بھر میں مہم کامیابی سے جاری ہے جس کو معاشرے کے تمام طبقات نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں موثر آگاہی اور بدعنوانی سے بچائو کی مہم شامل ہے تاکہ عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے روشناس کرایا جا سکے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح ہے کہ تمام تر ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لا کر پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کے خلاف جاری موثر حکمت عملی ’احتساب سب کے لئے جاری ہے‘ اور آج نئے ملک کا ایک معتبر اور قابل فخر ادارہ بن چکا ہے۔ پلڈاٹ، مشال پاکستان، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور ورلڈ اکنامک فورم سمیت کئی قومی و بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس اور سروے بھی نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ نیب نے بدعنوانی کے خلاف نہ صرف اپنے دروازے عام شہریوں کے لئے کھولے ہیں بلکہ ان سے شکایات وصول کرنے کی شرح میں اضافہ کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں اور نیب کو 44 ہزار 315 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا سکروٹنی کمیٹی میں تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد 1713 شکایات کی تصدیق کے بعد ان پر تحقیقات کی گئیں اور 877 انکوائریوں جبکہ 227 انویسٹی گیشنز کی جا رہی ہں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت نیب نے نہ صرف ایک سال کے دوران 503 ملزمان کو گرفتار کیا ہے بلکہ بدعنوان عناصر سے 2580 ملین روپے کی رقم برآمد بھی کی ہے جو کامیابی کا ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے ریکور کرائی رقوم سینکڑوں متاثرین کو واپس کی گئی ہیں جن میں کچھ حکومت کے محکمے بھی شامل ہیں اور نیب کے کسی بھی ملازم، اہلکار یا اعلیٰ حکام کو ایک روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے مختلف اجلاسوں میں کئی اہم فیصلے کئے ہیں اور نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں کرپشن کے 440 ریفرنسز بھی فائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے بلاتفریق اقدامات سے (آج) بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا، کی پالیسی پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور نیب کسی ایک شخص کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ نیب کا کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نیب کے اہلکار و آفیسرز کی پہلی ترجیح صرف اور صرف ریاست پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ ساتھ گیلپ اور گیلانی کی جانب سے پیش کی گئی سروے رپورٹس کے مطابق ملک کے 59 افراد نے نیب کی کارکردگی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس سے نیب کی کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.