شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا ٹی 10 لیگ کی بھرپورحمایت کا اعلان

ٹی 10 لیگ کا اگلے سیزن کی تاریخیں مقرر ، تیسرا سیزن 19 سے 25 اکتوبر 2019 تک کھیلا جائے گا تیسرے سیزن میں ٹی 10 لیگ اور اس فارمیٹ کو دنیا بھر میں مزید شرف قبولیت ملے گی اوریہ مقبولیت کی بلند ترین سطح پر پہنچے گا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:59

شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا ٹی 10 لیگ کی بھرپورحمایت کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) یواے ای کے وزیررواداری اور چیئرمین امارات کرکٹ بورڈ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہاہے کہ ٹی 10 لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے عالمی کرکٹ میں یواے ای کا نیا مقام دیا۔وہ شارجہ اسٹیڈیم میں ٹیموں سے ملاقات اور شائقین کرکٹ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر شارجہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان یواے ای امن ، بھائی چارے اور روادری کا ملک ہے کہ جہاں 200 ممالک کے شہری پرسکون اور خوش وخرم زندگی بسر کررہے ہیں اور یہ سب کچھ پرامن ماحول اور بھائی چارگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یواے ای جدت پسندی کاقائل رہا ہے اور اس کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ٹی 10 لیگ اس جدت پسندی کی ایک اہم مثال ہے جس سے کھیل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور یہ فارمیٹ یواے ای سے ابھرا ہے اور جو دنیا بھر میں پھیلے گا۔

(جاری ہے)

ٹی 10 لیگ کے 2017 کے پہلے ایڈیشن کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا اس کے علاوہ لاکھوں پرستاروں نے ٹی وی پر یہ مقابلے براہ راست دیکھے پہلے ایڈیشن میں 13 میچوں میں مجموعی طور پر 2914 رنز بنے تھے جس میں 172 چھکے اور 245 چوکے شامل تھے لیگ میں بننے والے 2914 رنز میں 73 فیصد سے زائد باؤنڈریز کی مدد سے بنے تھے جبکہ اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز 132 بنے اور بہترین انفرادی اسکور 69 تھا یہ کہنا تھا شیخ نھیان بن مبارک النہیان کا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہان نے نادرن وارئیرز اور راجپوت کے درمیان مقابلہ بھی دیکھا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے بلے باز باؤلرز پر حاوی تھے لیکن اس بار دیکھ رہا ہوں کہ باؤلرز حاوی ہورہے ہیں جس سے میچ اور بھی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اپنے خطاب کے بعد شیخ نہیان بن مبارک النہیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا ایک چکرلگایا اور مجمع کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ٹی 10 لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے اعلی معیار کی کرکٹ اور اس میں دنیا بھر سے کرکٹرز کی شرکت پر مسرت کا بھی اظہارکیا۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 روز جاری رہا تھا جس میں 6 ٹیموں نے 13 میچز کھیلے تھے جبکہ اس سال 8 ٹیمیں شریک ہیں جو 12 دن میں 29 میچز کھیلیں گی یہ ٹی 10 لیگ کی تیز ترین مقبولیت کی دلیل ہے۔ یہ لیگ یواے ای میں پروان چڑھی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :