صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ،حاجی محمدخان

طوراوتمانخیل عوام نے جس امید پر اور ہم پر اعتما د کرکے ہم کو ووٹ دیا ہم اس کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، صوبائی وزیر

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی کی قیادت میںصوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں اور عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کریں گے صوبائی بہت دیانت داری سے کام کررہی ہے بلوچستان کے گاوں گاوں بی ایچ یوز او ر تعلیمی ادارے قائم کریں گے بلوچستان کی صوبائی حکومت صوبے اور عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور اس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگایہ بات انہوں نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا وزیراعلی بلوچستان جام کمال علیانی وفاقی حکومت کی توجہ صوبے حکومت کی پسماندگی اور صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کی طرف مبذول کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے بہت پسماندہ صوبہ رہاہے اور صوبے میں تعلیمی اداروں کی بہت کمی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی عوام کو بلاکسی تعطل کے فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور مخلصا جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے بند بی ایچ یوز کو فعال اور بند تعلیمی اداروں کو کھول جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قابل اورذہین پڑھے لکھے نوجوانوں کو قابلیت اور میرٹ پر روزگار فراہم کیا جائے گا صوبائی کابینہ نے خالی آسامیوں پر نئی بھر تیوں کی منظوری دے دی ہے اور تمام محکموں کو بھرتی کے عمل کا آغاز کرنے کا کہا ہے انہوں نے کہا کہ بھرتی کے عمل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں میرٹ کوالٹی شفافیت کو قائم رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کا وژن ہے کہ صوبے کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے اور ایک مضبوط اور موثر پالیسی کے تحت بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنا کر صوبہ بھر میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا یا جائے گا انہوں کہا کہ افسران سرکاری کاموں کی انجام دہی میں تیزی لائیں تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات نچلی سطح تک فوری طورپر پنچ سکیں عوام نے جس امید پر اور ہم پر اعتما د کرکے ہم کو ووٹ دیا ہم اس کو ہر گز ٹھیس نہیں پنچا ئیں گے ۔