Live Updates

پاکستان کی معیشت کو کل جس بدترین صورتحال کا سامنا ہے وہ سابق حکمرانوں کی بدعنوانی، عیاری اور غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے،فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:34

پاکستان کی معیشت کو کل جس بدترین صورتحال کا سامنا ہے وہ سابق حکمرانوں ..
لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کل جس بدترین صورتحال کا سامنا ہے وہ سابق حکمرانوں کی بدعنوانی، عیاری اور غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے ایک ٹوئیٹ کے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مہنگائی کا جواب مانگنے والے بلاول بھٹو پہلے اپنے والد کی بدعنوانی کا حساب دیں کہ کس طرح انہوں نے ماڈل ایان علی اور دیگر اداکاراؤں کے ذریعے ملکی دولت باھر بھجوائی قومی خزانے کو بیدردی سے لٴْوٹا۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک گزشتہ بیان میں بھی آصف زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طرف پیپلز پارٹی والے اپنے لیڈر کی وکالت کررہے ہیں کہ آصف زرداری کا جعلی اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں دوسری طرف آصف زرداری میڈیا کے سامنے آکر اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ ہاں اکاؤنٹس میں نے بنائے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کو یہ بات سمجھ لینی چائیے کہ وہ دور گزر گیا جب ایان علی جیسی ماڈلز اور اداکاراؤں کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجے جاتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات