Live Updates

معروف تجزیہ کار اسد منیر کا مرغبانی منصوبے پر چٹکلا

مرغیوں کو انجکشن لگانے کے بیان سے دیسی مرغے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:03

معروف تجزیہ کار اسد منیر کا مرغبانی منصوبے پر چٹکلا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2018ء) : معروف تجزیہ کار اسد منیر نے چٹکلا چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں کے انجکشن لگانے کے بیان سے دیسی مرغے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کاکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔

تاہم انکی جانب سے یہ مشورہ سامنے آیا تو مخالفین نے اس کا شدید مذاق اڑایا اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر ٹرولنگ شروع کر دی ۔اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کان نے اپنے مرغی کے فارمولے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب ایشائی لوگ پولٹری کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن یہی بات جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے بات کی جائے عوام کی تو نجی ٹی وی کی جانب سے کروائے گئے سروے نے اس پر فیصلہ سنا دیا ہے۔عوامی سروے کے مطابق 81 فیصد عوام نے وزیراعظم کی بات کو سنجیدہ اور قابل عمل قرار دے دیا جبکہ 19 فیصد کہتے ہیں کہ اس کو محض مذاق ہی سمجھا جانا چاہیے۔تاہم 2 روز گزرنے کے باوجود مرغبانی کا منصوبہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔
اس موقع پر معروف صحافی اسد منیر کا کہنا تھا کہ دیسی مُرغے بھی پریشان کہ اگر انجیکشن سے انڈے بنانے ہیں تو پھر ہماری کیا ڈیوٹی رہ جائے گی بیروزگاری کے علاوہ نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات