پاکستان انٹرنیشنل اوپن سکوائش ٹورنامنٹ، کریم عبدالغواد اور ڈائیگو الیاس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، فائنل (آج)کھیلا جائے گا

اتوار 2 دسمبر 2018 00:10

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) کریم عبدالغواد اور ڈائیگو الیاس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل اوپن سکوائش ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں مصر کے سٹار کھلاڑی کریم عبدالغواد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ملائیشین کھلاڑی نفیظ وان عدنان کو 11-8، 11-5 اور 11-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں پیرو کے کھلاڑی ڈائیگو الیاس نے میکسیکن کھلاڑی آرتورو کو 11-9، 11-4 اور 11-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں کریم عبدالغواد کو ڈائیگو کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :