Live Updates

پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

میرا سیاسی سفر اختتام پذیرہوا تاہم میں پاکستان کے لیے دعا گو رہوں گی ، فوزیہ قصوری کا سوشل میڈیا پر پیغام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 2 دسمبر 2018 11:16

پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 دسمبر 2018ء) :پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر دئیے گئے بیان کے مطابق انکا کہنا تھا کہ میرا سیاسی سفر اختتام پذیرہوچکا ہے تاہم میں پاکستان کے لیے دعا گو رہوں گی۔فوزیہ قصوری کو پاکستان کے سیاسی حلقوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانیان میں ہوتا ہے تاہم حالیہ الیکشن سے قبل انہوں نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔

بعد ازاں انہوں نے سابق مئیر کراچی مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں بننے والی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر انہوں نے اس سیاسی موڑ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سر زمین مڈل کلاس لوگوں کی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ ایک نئی جماعت ہے۔پی ایس پی اقتدار میں نہیں ہے اور نہیں معلوم کے مستقبل میں بھی ان کو اقتدار ملے گا یا نہیں۔

لیکن مصطفی کمال تو خود اقتدار چھوڑ کر آئے ہیں۔جب مصطفی کو کو ایم کیو ایم کی حقیت کا علم ہوا تو انہوں نے اس پارٹی وک خیر آباد کہہ دیا تو یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا دیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ میرا سیاسی سفر اختتام پذیر ہو چکا ہے تاہم میں پاکستان کے لیے دعا گو رہوں گی ۔انکا کہنا تھا میں تھوڑا بہت جو مجھ سے ہوسکا ،فلاحی کاموں کے ذریعے اپنا فرض نبھاتی رہوں گی۔                             
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات