مقبوضہ کشمیر،سید علی گیلانی کی کشتواڑ میں حریت پسند کی والدہ اور دو بہنوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت
اتوار 2 دسمبر 2018 12:50
(جاری ہے)
سید علی گیلانی نے معصوم بچیوں کو دہلی لے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ باالخصوص صنفِ نازک سے انتقام لینا غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکت ہے۔ انہوں نے کہا ہماری غیر مبہم پالیسی رہی ہے کہ سیاسی بنیاد پر کسی شخص کو قتل کرنا جائز نہیں، چاہے اس کے نظریات اور خیالات کچھ بھی ہوں۔
انہوںنے کہا کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ ان افراد کی ہلاکت کے پیچھے کسی عسکریت پسند کا ہاتھ ہے تو اس کے بدلے اس کی والدہ اور بہنوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کا کیا جواز ہی اگر جرم کسی اور نے کیا ہے تو اس کی سزا کسی اور کو دینا قانون اور انصاف کاقتل ہے۔انہوںنے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ ان معصوم بچیوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثناء حریت چیئرمین نے سوپور میں شہید ہونے والے نوجوان معراج الدین کی نماز جنازہ میں شامل لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے قابض فورسز کی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر کو ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مظلوم کشمیری عوام کو انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے اور دوسری طرف اس پر ماتم کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے قابض فورسز اور پولیس کی اس غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے سانس لینے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.