مسقط اور شارجہ کے بعد ایک ماہ میں پی آئی اے کی تیسری کاوش،اسلام آباد سے دوحہ کیلئے دوسری پرواز کا آغاز

ہمارا ترقی اور بحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ،ْ عنقریب ہم مزید مقامات کے لئے پروازیں شروع کر رہے ہیں ،ْ چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک

اتوار 2 دسمبر 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) شارجہ اور مسقط کے بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے دوحہ(قطر) کیلئے دوسری پرواز شروع کردی ،ْجو ہر اتوار کو ایک بجے رات روانہ ہو گی اس سلسلے کی پہلی پرواز 2 دسمبر کوہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ترقی اور بحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ہم مزید مقامات کیلئے پروازیں شروع کر رہے ہیں ان میں لاہور سے بنکاک کوالالمپور اور سیالکوٹ سے بارسلونا سر فہرست ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر پی آئی اے کے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مسافروں کے لئے سہولیات اور انکا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت کی۔مسافروں کو الوداع کرنے کے لئے پی آئی اے اسلام آباد کے اعلی افسران موجود تھے جن میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز انعام باری، ڈسٹرکٹ منیجر جنید خان، منیجر پبلک ریلشنز امجد درانی، منیجر کوآرڈینیشن عثمان عین الدین، اسٹیشن منیجر پرویز نصیر اور منیجر پیسنجر سروسز چوہدری بشیر شامل تھے۔ کاروباری حلقوں اور مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی نئی کاوش کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :