ْاین ای131 کے رہایشی علاقوں میں سخت گیس لوڈشیدنگ جاری ہے، بل بھی برابر آرہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

وفاقی حکومت اور و زارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے فوری معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 2 دسمبر 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این ای131 کے رہایشی علاقوں میں سخت گیس لوڈشیدنگ ہو رہی ہے لیکن گیس بل برابر آرہے ہیںوزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل فوری معاملے کا نوٹس لیںاور جواب دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر کیا انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے علاقے این اے 131 میں گیس لوڈشیڈنگ عروج پر ہے لیکن دوسری جانب گیس بل بھی برابر آرہے ہیںجو کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے وفاقی حکومت اور و زارت پٹرولیم و قدرتی وسائل فوری معاملے کا نوٹس لے کر عوام کی مشکلات کا آزالہ کرے اور جواب دیں