Live Updates

ت وزیر اعظم عمران خان کی بے مثال قیادت نے ملک کی سمت درست کر دی ہے ،عمرایوب خان

پہلی بار کسی حکومت نے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر پالیساں بنائیں ،سو روز میں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پر سنجیدگی سے کاکام کیا ،وفاقی وزیر برائے توانائی

اتوار 2 دسمبر 2018 19:41

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2018ء) وفاقی برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بے مثال قیادت نے ملک کی سمت درست کر دی ہے پہلی بار کسی حکومت نے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر پالیساں بنائیں سو روز میں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پر سنجیدگی سے کاکام کیا عمر ایو خان نے ان خیالت کا اظہار غازی میں واقع اپنے دفتر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اٴْنہوں نے کہا کہ اس وقت جو ہمیں سب سے بڑا مسلہ درپیش ہے وہ گردشی قرضوں کا ہے جو 1300ارب روپے کی بلند تریںسطح پر پہنچ چکے ہیں عمر ایوب خان نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو )کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تقریبا بھٹہ بیٹھ چکا ہے اس سال ایک اندازے کے مطابق اس کا نقصان 65ارب کے قریب ہو گا پیسکو کو ہر ماہ تقریبا چار سے پانچ ارب ماہانہ نقصان ہو رہا ہے اس سلسلہ میں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقوں ،بنوں اور ڈیرہ اسمعیل خان میں کنڈہ کلچر اور لائن لائسسز کی وجہ سے 90سے 98فیصد تک نقصان ہو رہا ہے اس حوالے سے جلد منظم اور موئثر طریقے سے جلد کاوائی کا آغاز کیا جارہا ہے صد ر مملکت اور وزیر اعلیٰ کے پی کے سے میری مٹنیگیں ہو چکی ہیں سب سے پہلے محکمہ میں اٴْن موجود کا لی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جو کنڈہ کلچر کے فروغ میں تعاون کر رہی ہیںاور اس کے ساتھ ہی بجلی چوروں کے خلاف بھی سخت ترین کا روائی کی جائے گی ہمیں اس کاروائی کے دوران انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافظ کر نے والے اداروں کا تعاون حاصل ہو گا عمر ایوب خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا میں فورس لوڈشیڈنگ کر نا پڑ رہی ہے اگر ایسا نہ کریں تو لائن لائسسز کی صورت میں پیسکو کو مذید نقصان برداشت کر نا پڑے گا وفاقی وزیر نے اس موقع پر مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے تر بیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس ہو ا گا جس میں مقامی نوجوانوں کی ترجیح بنیاد پر بھرتیوں کے متعلق ہدایت کی جائے گی جبکہ ضلع ہر ی پور کی عوام کے لئے جدید سہولتوں آراستہ ہسپتال اور میڈ یکل کالج کا قیام عمل لایا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات