ثقافتی دن منانے کے حوالے سے سندھ کے دیگرشہروں کی طرح پنگریومیں بھی ریلیاں نکالی گئیں ،دیگرتقریبات کاانعقاد

اتوار 2 دسمبر 2018 20:00

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) ثقافتی دن منانے کے حوالے سے سندھ کے دیگرشہروں کی طرح پنگریومیں بھی ریلیاں نکالی گئیں اوردیگرتقریبات کاانعقاد کیاگیااس سلسلے میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول پنگریوسے پریس کلب تک مرکزی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی.سماجی.تاجر تنظیموں اوربرادریوں کے علاوہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول کے پرنسپل.طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پریس کلب کے سامنے تقاریرمیں مقررین نورحسن بھوئنریو.علی مرادشاہ.محمدرمضان درس. علی اکبرچانڈیو.

(جاری ہے)

اسماعیل میرانی محمدرمضان بھوئنریو.مٹھومزاری.قائم علی کھوسو اوردیگرنے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال قدیم ہے اورہمیں اپنی ثقافت پرنازہے ہرسال ثقافت کادن منانے کا مقصد اس ثقافت کودنیابھرمیں روشناس کرانا ہے آج نہ صرف اہلیان سندھ بلکہ ملک کے دیگرصوبوں کے عوام بھی سندھ کی ثقافت اپنا رہے ہیں جبکہ یورپ.افریقہ امریکہ.ایشیا.آسٹریلیا.روس اوردیگر ممالک وبراعظموں میں غیرملکی بھی سندھی اجرک اورٹوپی پہن کررقص کررہے ہیں یہ سندھ کی ثقافت کی مقبولیت اورعظمت کاواضح ثبوت ہے ریلی کے آخرمیں مختلف گیتوں پر شرکا نیرقص بھی کیا۔