پانچ روزہ عالمی نمائش ’’سٹائل بنکاک 2019‘‘ میں شرکت کیلئے 13 دسمبر تک درخواست طلب

اتوار 2 دسمبر 2018 20:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھاٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے بنکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی نمائش ’’سٹائل بنکاک 2019‘‘ میں شرکت کے لئے 13 دسمبر 2018ء تک درخواست طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش 17 سے 21 اپریل 2019ء کو بنکاک میں منعقد ہو گی جس میں سفری سامان، بیگز، جوتے، ملبوسات، کھیلوں کا سامان، تحائف، گھریلو آرائش، کچن ویئرز ، کھلونے اور فرنیچر سمیت دفتری استعمال کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جس سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے کا موقوع ملے گا۔

عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میںبھی مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :