نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت

سابق وزیراعظم کی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ‘ گھٹنے میں تکلیف کے باعث حاضرنہیں ہوسکتے. وکیل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 دسمبر 2018 12:30

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 دسمبر۔2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے. تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں. نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے‘ ان کے وکیل زبیر خالد نے کہا کہ نواز شریف کے گھٹنے میں تکلیف ہے.

وکیل کی جانب سے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی. وکیل نے کہا کہ فلیگ شپ میں 342 کے بیان میں جوابات مکمل ہوگئے ہیں‘ جوابات آپ کو یو ایس بی میں فراہم کر دیتے ہیں.

(جاری ہے)

وکیل کی استدعا پر العزیزیہ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر واثق ملک کے حتمی دلائل شروع کردیے گئے. اپنے دلائل میں پراسیکیوٹر نیب واثق ملک نے بتایا کہ نواز شریف کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے آئے، ادائیگی تسلیم اور ثابت شدہ ہے.

ملزم نواز شریف کے مطابق رقوم تحفے کی شکل میں ملی تاہم ملزم نے عدالت میں تحفے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا. نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے ہل میٹل کا 88 فیصد منافع نواز شریف کو ملا‘ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹوٹل 97 فیصد رقم پاکستان آئی. انہوں نے بتایا کہ گواہ آفاق احمد کا ڈائریکٹر آف فارن افیئرز سے تعلق ہے. آفاق احمد نے سیل لفافہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو فراہم کیا‘ لفافے میں قطری شہزادے کا خط موجود تھا‘ گواہ محمد علی نے محمد انیس کا بینک اوپننگ فارم اور بینکنگ ریکارڈ پیش کیا.

واثق ملک نے بتایا کہ محمد انیس کے اکاﺅنٹ سے ظاہر ہوتا ہے انہیں ہل میٹل سے رقوم آئیں محمد انیس کو 1997 سے 2010 کے درمیان 1 کروڑ 19 لاکھ رقم آئی جبکہ محمد انیس ہل میٹل کے ملازم بھی ہیں. انہوں نے کہا کہ گواہ عرفان محمد نے محمد حنیف خان کا بینکنگ ریکارڈ پیش کیا‘ محمد حنیف کو 2009 سے 2015 کے درمیان 51.093 ملین اکاﺅنٹس میں آئے‘ محمد حنیف رمضان شوگر مل میں ملازم ہیں. واثق ملک کے مطابق گواہ محمد اکرام نے انجم اقبال کا بینک ریکارڈ پیش کیا‘ انجم اقبال کو 2013 سے 2017 کے دوران 173.3 ملین رقم آئی اور انجم اقبال ہل میٹل کے ملازم ہیں.